صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق

ایوانِ صدر میں 10 اکتوبر 2026 کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے وزیراعظم کی معاونت کی۔

صدر مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ منگل، 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں