گلستان سیکٹر میں افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک، سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ جاری
اسلام آباد (صحافی آن لائن) پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔