NCCIA کی اسلام آباد میں بڑی کارروائیاں غیر قانونی چائنیز کال سینٹرز پر چھاپے 5 چینی باشندوں سمیت 12 افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)
​نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-10 مرکز میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم دو چائنیز کال سینٹرز پر چھاپے مار کر 5 چینی باشندوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
​تفصیلات کے مطابق NCCIA کی ٹیموں نے G-10 مرکز میں دو مختلف مقامات پر کارروائی کی:
​پاسپورٹ آفس کی عمارت: پہلی کارروائی پاسپورٹ آفس کے بیسمنٹ میں قائم کال سینٹر پر کی گئی، جہاں سے موقع پر موجود 5 چینی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
​فیصل بینک کی عمارت: دوسری کارروائی فیصل بینک کے اوپر قائم کال سینٹر پر کی گئی، جہاں سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
​کارروائی کے دوران دونوں دفاتر سے بھاری تعداد میں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور دیگر اہم ریکارڈ تحویل میں لے کر دونوں دفاتر کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں