اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں کورنگ نالہ میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

بھارہ کہو: کورنگ نالہ میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں کورنگ نالہ میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 19 ستمبر 2026 کو شام تقریباً 6 بج کر 15 منٹ پر 18 سالہ اظہار علی ولد شوکت حسین، سکنہ مینگو ٹاؤن بھارہ کہو، اپنے دوستوں اور کزنز کے ہمراہ کوٹ ہتھیال کے قریب کورنگ نالہ میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث ڈوب گیا۔

ساتھ موجود کزنز اور دیگر افراد نے فوری طور پر نوجوان کو نالے سے نکالا اور عمر ایوب ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو پولیس ٹیم کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، جبکہ متوفی کے والد شوکت حسین اور دیگر ورثا بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی اور دیگر ضروری مراحل کی تکمیل کے لیے نوجوان کی نعش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں