گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ، 4 طلبہ کے اخراج کے خلاف احتجاج، مین کالج چوک بند
پشاور: گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران مبینہ فائرنگ اور ہلڑبازی کے واقعے کے بعد چار طلبہ کو کالج سے نکالے جانے کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کردیا۔
مظاہرین نے مین کالج چوک کو بند کرکے کالج کے سامنے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی، جبکہ بے گناہ طلبہ کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ نکالے گئے چاروں طلبہ کو بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔