پشاور پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب گینگ کے 2 ملزمان ہلاک، 68 لاکھ روپے برآمد

پشاور پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب گینگ کے 2 ملزمان ہلاک، 68 لاکھ روپے برآمد

پشاور: بھانہ ماڑی پولیس کے مبینہ مقابلے میں انتہائی مطلوب گینگ کے دو ملزمان شاکر اور عثمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں سمیت 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سول کوارٹر روڈ پر صراف سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ پولیس کو قبرستان غازی بابا لارہ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی، جہاں پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 68 لاکھ روپے مسروقہ رقم، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ہلاک ملزمان کی شناخت شاکر ولد لعل محمد اور عثمان ولد فضل غنی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں