پشاور میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 24 ملزمان گرفتار
پشاور: ریگی پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران غیر اخلاقی حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔ پشاور پولیس نے کہا ہے کہ معاشرتی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔