راولپنڈی میں مرہیڑ چوک کے قریب سی این جی اسٹیشن کا کمپریسر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، گیس لیکج جاری
راولپنڈی: مرہیڑ چوک کے قریب سی این جی اسٹیشن کا کمپریسر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ذرائع کے مطابق کمپریسر پھٹنے کے بعد گیس لیکج بھی جاری رہی۔ دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی موٹر سائیکلیں گر گئیں، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔