اسلام آباد چیمبر انتخابات: ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن، ووٹر لسٹوں اور پولنگ مقام پر تحفظات

اسلام آباد چیمبر انتخابات: ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن، ووٹر لسٹوں اور پولنگ مقام پر تحفظات

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے 16 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ڈیموکریٹس گروپ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل، ووٹر لسٹوں، پولنگ مقام اور انتخابی عمل کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گروپ چیئرمین آغا شیراز ملک نے کہا کہ گروپ انتخابات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف اور قابل اعتماد انتخابی عمل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غیر جانب دار اور مناسب پولنگ مقام کا انتخاب، ووٹر لسٹوں کی مکمل تصدیق، دوہری ممبرشپس کا خاتمہ اور ایک ممبر، ایک ووٹ کے اصول پر عمل یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس گروپ تحفظات کے باوجود انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا۔ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری، بائیومیٹرک تصدیق اور امیدوار گروپس کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل ایسا ہونا چاہیے جس پر پوری کاروباری برادری اعتماد کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں