وادی لیپہ کے کپہ گلی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 50 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان

وادی لیپہ کے کپہ گلی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 50 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان

وادی لیپہ: کپہ گلی بازار میں اچانک لگنے والی خوفناک آگ نے 50 سے زائد دکانوں، محکمہ زراعت کے دفتر، ہوٹل اور پٹرول پمپ کو لپیٹ میں لے لیا، تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان، نقدی اور ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا۔ پاک فوج، پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، حادثے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔ کپہ گلی بازار دوسری مرتبہ آتشزدگی کا شکار ہوا ہے۔ متاثرہ تاجروں نے حکومت آزاد کشمیر سے فوری مالی امداد اور بازار کو پختہ بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے نقصانات کا سروے شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں