وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف، ڈیجیٹل میڈیا اور بجلی بحران کے حل کے لیے اہم ہدایات

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف، ڈیجیٹل میڈیا اور بجلی بحران کے حل کے لیے اہم ہدایات

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تالی داس سیلاب متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی کالونی میں بجلی، سکول، ڈسپنسری اور آبپاشی چینل کی بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے تعمیر کیے جانے والے ماڈل ویلجز کی زمینیں قانونی طور پر ان کے نام منتقل کرنے اور گلگت چترال ایکسپریس وے سے متاثرہ زمینوں کے معاوضوں کی فوری ادائیگی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے حوالے سے انہوں نے میڈیا ہاؤسز کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو کم از کم اجرت کے مطابق بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ سکردو میں بجلی بحران کے حل اور سدپارہ پاور پروجیکٹ کی استعداد بڑھانے کے لیے بھی اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں