ڈبل روڈ، آئی جے پی روڈ پر منتھار ایکسپریس کی ٹکر، محنت کش بائیکیا رائیڈر جاں بحق

ڈبل روڈ، آئی جے پی روڈ پر منتھار ایکسپریس کی ٹکر، محنت کش بائیکیا رائیڈر جاں بحق

راولپنڈی کے ڈبل روڈ، آئی جے پی روڈ پر آئی جی ایس سی این جی کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک محنت کش بائیکیا رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رائیڈر منتھار ایکسپریس کی زد میں آیا، جبکہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق اطلاع کے باوجود جاں بحق رائیڈر کی لاش کافی دیر تک موقع پر موجود رہی۔

اہل علاقہ اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے، حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں