🚨 شہباز حکومت کا عوام پر ایک اور پٹرول بم، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ نیا اضافہ مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔