پنجاب پولیس میں اہم تقرریاں، متعدد افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات

پنجاب پولیس میں اہم تقرریاں، متعدد افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات

پنجاب پولیس میں اہم تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے مختلف افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آغا رمضان علی کو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

عاصم افتخار کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اسی طرح سید جمشید علی کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ بہاولپور ریجن تعینات کردیا گیا ہے۔

محمد اصغر ملک کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ میاں افضل شاہ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ سرگودھا ریجن کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

ان تقرریوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں