تاتنگ گاؤں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 خوارج ہلاک، 2 زندہ گرفتار

تاتنگ گاؤں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 خوارج ہلاک، 2 زندہ گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے تاتنگ گاؤں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاکستان میں شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دو کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع ہنگو میں طالبان سے وابستہ افراد نے ایک تھانے پر قبضہ کر لیا۔ ضلع کرم میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 عسکریت پسند ہلاک اور 2 پولیس اہلکار بازیاب ہوگئے۔
اسلامک اسٹیٹ کے پاکستان چیپٹر نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ بلوچستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم رکن حفیظ امام کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں