ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی: ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناصوتیون بن اسماعیل نے پاکستانی سفیر سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک روابط مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔