راولپنڈی ڈویژن میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں، 22 نائب تحصیلدار، 19 گرداور اور اٹک کے 24 پٹواری تبدیل
پنجاب حکومت نے راولپنڈی ڈویژن میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے 22 نائب تحصیلدار، 19 گرداور جبکہ ضلع اٹک کے 24 پٹواریوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تبادلوں کا بنیادی مقصد ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا، انتظامی امور میں بہتری لانا اور عوام کو ریونیو سے متعلقہ معاملات میں بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض افسران اور اہلکار کافی عرصے سے ایک ہی جگہ پر تعینات تھے، جس کے باعث روٹین پالیسی کے تحت ان کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تبادلے کسی شکایت یا انکوائری کی بنیاد پر نہیں بلکہ معمول کے انتظامی عمل کا حصہ ہیں۔
تاہم ذرائع کے مطابق فتح جنگ اور حسن ابدال کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بعض شکایات بھی موصول ہوئی تھیں، جن کے پیشِ نظر ان علاقوں میں بھی ریونیو عملے کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا، کارکردگی بہتر کرنا اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب نے انتظامی بنیادوں پر پنجاب کے 40 تحصیلداروں کے تبادلے کر کے نئی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق تمام تبا دلے فوری طور پر نافذ المعل ہوں گے جن کے تحت تحصیلدار اٹک چوہدری رضوان علی کو تحصیلدار مرید کے، تحصیلدار وقاس اکرم کو کنسالیڈیشن آفیسر جہلم سے تحصیلدار اٹک، تحصیلدار پنڈی گھیب محمد افضل کو تحصیلدار کمالیہ، تحصیلدار رفیق احمد کو رائیونڈ لاہور سے حسن ابدال، تحصیلدار قمر عباس کو بھیرہ سے پنڈی گھیب، تحصیلدار سجاد علی کو جو تقرری کے منتظر تھے ٹیکسلا، تحصیلدار چشتیاں تقی احمد سید کو منچن آباد، تحصیلدار منچن آباد منور حسین کو چشتیاں، تحصیلدار رحیم یار خان عمران حفیظ کو صادق آباد، تحصیلدار حسنین تارڑ کو صادق آباد سے خانپور، تحصیلدار محمد اقبال عباسی کو جام پور سے رحیم یار خان، تحصیلدار عابد حسین کو تحصیلدار ہل ڈیرہ غازی خان سے جام پور، تحصیلدار محمد زاہد رزاق گل کو فیصل آباد سٹی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، تحصیلدار محمد عثمان ولد اللہ دتہ کو فیصل آباد صدر سے میاں چنو ں، تحصیلدار محمد عرفان کو چک جمرہ سے جڑا نوالا، تحصیلدار محمد محسن خان کو سمندری سے فیصل آباد صدر، تحصیلدار علی عباس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد سٹی، تحصیلدار سعید احمد کو گوجرہ سے 18 ہزاری، تحصیلدار حافظ محمد شکیل کو کمالیہ سے گوجرہ، تحصیلدار عثمان غنی کو نوشہرہ ورکاں سے شکرگڑھ، تحصیلدار گلزار احمد کو ڈسکہ سے نوشہرہ ورکاں، تحصیلدار وقار احمد کو شکرگڑھ سے دینہ، تحصیلدار اسد نواز کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے سانگلہ ہل، تحصیلدار محمد اشرف کو شالیمار لاہور سے ماڈل ٹاؤن، تحصیلدار حافظ تنویر احمد کو جو تقریری کے منتظر تھے رائیونڈ، تحصیلدار ابو سفیان کو سانگلہ ہل سے ڈسکہ، تحصیلدار رانا محمد عدیل کو میاں چنوں سے پاک پتن، تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا کو دینہ سے گجر خان، تحصیلدار طارق شریف کو ساہیوال سے سمندری، تحصیلدار محمد عدیل زبیر وٹو کو پاکپتن سے ساہیوال، تحصیلدار تیمور منظور کو جو تقریری کے منتظر تھے کوٹ مومن، تحصیلدار صوبہ خان کو پپلاں سے نورپور تھل، تحصیلدار محمد زاہد کو نور پور تھل سے پپلاں، تحصیلدار تیمور ناصر کو کا کنسالیڈیشن آفیسر شیخوپورہ سے شیخوپورہ، تحصیلدار سید وسیم حیدر شاہ کو کنسالیڈیشن آفیسر ملتان سے ملتان سٹی بے،تحصیلدار کو جو تقریری کے منتظر تھے چک جمرا، تحصیلدار ذیشان شوکت کو کنسلٹیشن افیسر چونیاں کو شالیمار لاہور، تحصیلدار محمد نیاز کنسالیڈیشن آفیسر بہاولپور کو کوٹ رادھا کشن، تحصیلدار طالب فیاض کو جو تقریری کے منتظر تھے کو کلورکوٹ، تحصیلدار رضوان احمد لینڈ ایکوزیشن اینڈ کنٹرولر آفیسر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کو بھیرہ تبدیل کر دیا گیا تقرری کے احکامات سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کے دستوں سے جاری ہوئے ہیں۔