سپریم کورٹ میں ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج

سپریم کورٹ میں ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے ممبران ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

سماعت سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 میں صبح 9 بجے ہوگی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے معزز وکلاء سے سماعت کے موقع پر بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں