گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم کی ترسیل اور سی این جی کی بندش اس وقت خیبرپختونخوا کے اہم ترین مسائل بن چکے ہیں جن سے صوبے کا غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔وزیراعظم صوبے کے مسائل پر “شہباز اسپیڈ” سے کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور سی این جی کے معاملات پر وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر وہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایک طرف لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ دوسری جانب سی این جی بھی بند کی گئی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا 508 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کر رہا ہے استعمال صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی کرتا ہے، سی این جی بند کر کے آئین کے آرٹیکل 158 اور 151 دونوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی این جی بندش سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے اور اس مسئلے پر وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سی این جی کی بندش آئین کی خلاف ورزی ہے اور وزیراعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور سی این جی کی بندش سے صوبے کے عوام خصوصاً غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو پانی کا اپنا حصہ نہیں مل رہا، اگر صوبے کو اس کا جائز حق دیا جائے تو کسی سے گندم مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا پہلے ہی دھشت گردی متاثر ہے، گندم اور سی این جی کی بندش سے صوبہ کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا. گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر غریب عوام کو روٹی اور سی این جی نہیں ملے گی تو لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم آئین پر حلف لیتے ہیں تو اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا وزیر اعظم پاکستان کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی معطلی پر خط
پشاور: خیبرپختونخوا میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
پشاور: خیبرپختونخوا قدرتی گیس پیدا کرنے والا بڑا صوبہ ہے، صوبے کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے، خط
پشاور: صوبہ تقریباً 494 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے جبکہ استعمال صرف 120 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، خط
پشاور: خیبرپختونخوا کے سی این جی سیکٹر کو 36 سے 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے جو کھاد کے شعبے کو منتقل کی گئی ہے، خط
پشاور: سی این جی سیکٹر کو گیس بندش سے صوبے میں بے چینی اور امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے، خط
پشاور: آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس استعمال کا پہلا حق حاصل ہے، وزیراعلیٰ
پشاور: پشاور ہائیکورٹ بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو غیر منصفانہ قرار دے چکی ہے، خط
پشاور: سی این جی بندش سے ہزاروں افراد کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، وزیراعلیٰ
پشاور: ٹرانسپورٹ سیکٹر بڑی حد تک سی این جی پر انحصار کرتا ہے، گیس بحالی ناگزیر ہے، خط
پشاور: مہنگے ایندھن کے استعمال سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: وزیراعلیٰ کی وزیر اعظم سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بحال کرنے کے لیے فوری مداخلت کی درخواست
وزیراعلیٰ کی وزیر اعظم سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے اور سی این جی سیکٹر کو گیس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرنے کی بھی درخواست
صوبائی اسمبلی میں گندم پر پابندی اور سی این جی کی بندش کے معاملے پر اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا گورنر اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس
آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی بھی صوبہ خوراک کی ترسیل پر پابندی نہیں لگا سکتا، وزیر اعلیٰ
بد قسمتی سے پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے ، سہیل آفریدی
آٹے و گندم کی ترسیل پر پابندی کے معاملے پر ہم بار بار پنجاب حکومت کو خطوط لکھ چکے ہیں ، وزیر اعلیٰ
پابندی کا معاملہ وفاق کے علم میں لانے کے باوجود پنجاب حکومت کو کوئی منع نہیں کرتا ، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا کا شہری بجلی ، گیس اور دیگر وسائل دینے کے باوجود مہنگا آٹا خریدے یہ زیادتی ہے ، سہیل آفریدی
صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا 508 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کر رہا ہے استعمال صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی کرتا ہے ، سہیل آفریدی
508 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرنے باجود 150 بھی نہیں دی جا رہی ، یہ قومی یک جہتی کے لیے نقصان دہ ہے ، سہیل آفریدی
آئین کے آرٹیکل 158 اور 151 دونوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ امتیازی اور سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے اس میں ہم سب کی بھلائی ہے ، سہیل آفریدی
آپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا کا امن خراب ہوا ہے ، سہیل آفریدی
سی آر بی سی میں خیبرپختونخوا حکومت اپنا حصہ دے رہی ہے ، وفاق اپنا کمٹڈ حصہ نہیں دے رہا ، سہیل آفریدی
وفاق کے دیگر منصوبوں میں برییج فنانسنگ کر رہے ہیں مگر وفاق تعاون نہیں کر رہا، سہیل آفریدی
پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل بنایا ہے مگر وفاق راستہ نہیں دے رہا ، سہیل آفریدی
گیس کی بندش غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، خیبرپختونخوا حکومت اس کو بالکل نہیں سپورٹ کرے گی ، سہیل آفریدی
انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اور قانونی کا اقدام کا ساتھ نہ دے ، سہیل آفریدی
ہم سب ایک آواز ہو کر زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے، سہیل آفریدی
ہم وفاق اور پنجاب حکومتوں کو خطوط لکھ چکے ہیں ، اراکین اسمبلی یک زبان ہوکر کراردادیں منظور کر چکے ہیں ، سہیل آفریدی
وفاق نے اے آئی پی کے 37 ارب روپے پر 12 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ہے ، سہیل آفریدی
صوبے کا مالی مقدمہ لڑنے کے لیے ہم نے اپوزیشن اراکین کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی ہے ، سہیل آفریدی
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حل بتائے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ، سہیل آفریدی
جو حکمت عملی ہم نے بتائی ہے اگر اس پر عملدرآمد کیا جائے تو 100 دنوں میں امن قائم ہو جائے، سہیل آفریدی
دیر پا امن کے لیے ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے ، یہی واحد حل ہے ، سہیل آفریدی