*پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے* خفیہ معلومات کی بنیاد پر *مشترکہ کارروائی* کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے *رینجرز چیک پوسٹ حب ریور روڈ رئیس گوٹھ* سے *کالعدم تنظیم سندھودیش ریپبلکن آرمی* سے تعلق رکھنے والے *انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالجبار سرکی ولد غلام رسول* کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار *دہشتگرد* کے قبضے سے *اسلحہ، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد* کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار *دہشتگرد 2020 میں کالعدم تنظیم سندھودیش ریپبلکن آرمی* کے *کمانڈر سجاد شاہ کے گروہ* میں شامل ہوا۔
کمانڈر سجاد شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ *کراچی اور اندرون سندھ میں تخریب کاری کی مختلف کاررائیوں میں ملوث* ہے۔
گرفتار *دہشتگرد* نے اپنے ساتھی کے ہمراہ *جون 2020 میں* *نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب واقع رینجرز چوکی پر گرینیڈ حملہ* کیا جس کے نتیجے میں *2 راہگیر زخمی ہوئے تھے جبکہ رینجرز چوکی کو جزوی نقصان* پہنچا۔
گرفتار *دہشتگرد* 14 اگست کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کے لیے *گلشنِ حدید میں آزادی اسٹال کی ریکی* کرچکا ہے۔
گرفتار *دہشتگرد* کا نام *سی ٹی ڈی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد* کے طور پر شامل ہے۔
گرفتار *دہشتگرد سندھودیش ریپبلکن آرمی کے کمانڈر سجاد شاہ سے بیرون ملک رابطے میں تھا* اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ *کراچی میں واقع حساس مقامات پر دہشتگردی* کی کارروائیوں کے لیے *منصوبہ بندی کر رہا تھا*۔
گرفتار *دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں* کی جا رہی ہیں۔
گرفتار *دہشتگرد* کو بمعہ *اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور برآمد شدہ سامان* مزید قانونی کاروائی کے لئے *سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے* کر دیا گیا ہے۔