تشدد کرنےوالے ایف آئی اے سب انسپکٹر محمد اقبال ولد محمد اسماعیل کو سسپنڈ کر دیا گیا ہے کیونکہ عوام کی بڑی تعداد وہاں اکٹھی ہو گئی اور انکی لیڈئ اہلکار سمیت یہ اہلکار گاڑی وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اور معاملہ بگڑ گیا ۔
بڑے ہی بے غیرت بیٹے تھے جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے باپ کو تھپڑ پڑتے دیکھے اور پھر اس FIA اہلکار کو انصاف کئے بغیر وہاں سے بھاگنے دیا۔ کم از کم FIA اہلکار کے وہ ہاتھ اتنے ضرور توڑ دیتے کہ وہ زندگی بھر کسی کے بیٹے کے سامنے اس کے باپ کو تھپڑ مارنے کے قابل نہ رہتا۔۔۔
باپ کے پاس اولاد کے سامنے عزت کے سوا ہوتا ہی کیا ہے؟ اسی طرح اولاد کے سامنے باپ کی عزت، عظمت اور سرپرستی کے سوا ہوتا ہی کیا ہے؟
زیادہ سے زیادہ کیا ہو جانا تھا، مقدمہ ہو جاتا، سزا ہو جاتی، جیل چلا جاتا۔۔۔ لیکن ایک مرتبہ قربانی دینے سے ملک بھر کے باپوں کی اپنے بیٹوں کے سامنے اور ملک بھر کے بیٹوں کی اپنے اپنے باپوں کے سامنے زندگی بھر کے لئے عزت نفس محفوظ ہو جاتی۔
کراچی صرافہ بازار میں مبینہ ہراسانی، تشدد اور مارپیٹ کرنے والا انسپکٹر اقبال ایف ائی اے نے معطل کر دیا گیا!
ذرائع کے مطابق متاثرہ جیولرز کے ساتھ بدتمیزی، تشدد اور مارپیٹ کی گئی جبکہ مبینہ طور پر اس کی دکان سے چاندی بھی زبردستی اٹھائی گئی۔
جس پر FIA نے ایکشن لیا اور انسپکٹر محمد اقبال کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے FIA Zonal Office کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن سے ملاقات
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے اہم ملاقات کی،،ترجمان ایف آئی اے
ملاقات کے دوران حالیہ پیش آنے والے واقعے اور اس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،،ترجمان ایف آئی اے
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا،،ترجمان ایف آئی اے
انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں،،ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران قانونی تقاضوں اور ادارہ جاتی اصولوں کو ہر حال میں مقدم رکھے گی،،ترجمان ایف آئی اے
ملاقات کے دوران باہمی تعاون، اعتماد سازی اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی،،ترجمان ایف آئی اے
وفد نے ایف آئی اے کی جانب سے مثبت پیش رفت اور مؤثر رابطہ کاری کو سراہا،،ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے قانون کی بالادستی، شفافیت اور تاجروں سمیت تمام شہریوں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے
ترجمان ایف آئی اے۔