آئی ایم ایف کی شرط پرٹیکس وصولیوں کا ہدف بڑھا دیا گیا، حکومت نے کھاد پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

آئی ایم ایف کی شرط پرٹیکس وصولیوں کا ہدف بڑھا دیا گیا، حکومت نے کھاد پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ سے قبل ٹیکس وصولیوں کا ہدف بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے سے بڑھا کر 9415ارب روپے کر دیا گیا۔بجٹ میں مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز عوام پر عائد کردیے گئے جبکہ انکم ٹیکس میں سالانہ 24 لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس میں 2.5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 2 لاکھ سے زائد کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد اضافہ کیا گیا۔کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سے 35 ارب روپے آمدن ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس ایک سے بڑھا کر 2 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سے مزید 45 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں