یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر، کی بحفاظت بازیاب ہونے پر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور کمیونٹی نے مسرت کا اظہار

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر اساتذہ کرام کی بحفاظت بازیابی پر یونیورسٹی آف تربت کا اظہارمسرت

تربت(25مئی 2026) یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر، پرو وائس چانسلر سید ڈاکٹر منظور احمد، پی ایس او ٹو وائس چانسلرڈاکٹر ارشاد بلیدی اور ڈرائیور ہاتم بلوچ کی بحفاظت بازیاب ہونے پر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور پوری یونیورسٹی کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیاہے۔ اس بازیابی پر انہوں نے گوادر یونیورسٹی، اساتذہ کرام کے اہل خانہ اور پوری اکیڈمک کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔وائس چانسلر نے تمام متعلقہ اداروں اور علاقے کے لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے گوادر یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کی بحفاظت بازیابی کے لئے اپنا کردار اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں