سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کا ٹریکٹر ٹرالی سے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ شیخوپورہ بائی پاس کے قریب پیش آیا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے نتیجہ میں تاہم رانا ثناء اللہ محفوظ ہیں۔رانا ثنا اللہ خان لاہور سے فیصل آباد واپس آرہے تھے ۔رانا ثناء اللہ کو طبی امداد کے لیے لاہور لے جایا جا رہا ہے
اہم خبریں
پشاور ہائیکورٹ کا میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم افغان طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے سے روکنے کا حکم
مانسہرہ میں بفہ دوراہا میں مبینہ غیر قانونی تمباکو خریداری کا انکشاف پرائیویٹ شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا تمباکو خریدا جا رہا ہے،
نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، بلوچستان کے وزیرداخلہ اور معاون برائے داخلہ کی شدید مذمت
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
بلوچستان میں مند کسٹمز اسٹیشن پر مسلح حملہ، اہلکار زخمی، نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار شہید