بٹگرام کی وادی شمشیر الائی میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے لیے قائم اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی نے دوردرازموقع پر پہنچ کر دو روزہ جانچ پڑتال مکمل کرلی
کمیٹی نے کمپارٹمنٹ نمبر 8 میں جنگلات کی حدود، درختوں کی منظور شدہ مارکنگ، کٹائی کی تعداد، اقسام اور حجم کا جائزہ لینے کے ساتھ درختوں کے باقی ماندہ تنوں کی پیمائش اور لکڑی کی ترسیل و ڈپو ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔
انکوائری میں یہ بھی معلوم کیا گیا کہ کہیں منظور شدہ حد سے تجاوز، غیر قانونی کٹائی یا محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور جوائنٹ فاریسٹ مینجمنٹ کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت تو شامل نہیں۔
چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس ایبٹ آباد محمد سلیم خان کی جانب سے قائم کمیٹی کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد بے ضابطگیوں اور ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے محکمانہ اور قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔