صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور زیر بحث آنے کی خبروں کی تردید
اسلام آباد: ایوانِ صدر نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت جاری کردی۔
ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو کی خبریں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم صوبوں سے متعلق کسی معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز نواب شاہ: صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ختم
صدرآصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ایک گھنٹے جاری رہی
محسن نقوی نے صدر کو نئے صوبوں سمیت اہم ایشوز پر اعتماد میں لیا، ذرائع
ملاقات میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹ سے متعلق بات چیت کی گئی، ذرائع
صدرزرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی امورپربھی گفتگو ہوئی،ذرائع
نواب شاہ: صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد محسن نقوی ایئرپورٹ روانہ