فوج کے سربراہ سے متعلق خبریں کون فراہم کرتا ہے؟ عماد یوسف کا سوال، منیب فاروق کے انکشافات بھی زیرِ بحث

فوج کے سربراہ سے متعلق خبریں کون فراہم کرتا ہے؟ عماد یوسف کا سوال، منیب فاروق کے انکشافات بھی زیرِ بحث

سینئر صحافی عماد یوسف نے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے متعلق بعض صحافتی رپورٹس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نیوز چینل کی سربراہی کر چکے ہیں اور اس حیثیت سے پورے اختیار کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ آرمی چیف سے متعلق کوئی بھی معاملہ یا تو باضابطہ طور پر بتایا جاتا ہے یا پھر آئی ایس پی آر کی جانچ پڑتال سے گزرتا ہے۔

اپنے بیان میں عماد یوسف نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسا شخص جو بظاہر وکیل ہے اور خود کو صحافت کا علمبردار بھی قرار دیتا ہے، وہ پاکستان کی فوج کے اعلیٰ ترین عہدے سے متعلق اتنی تفصیلی خبریں مسلسل کیسے رپورٹ کر رہا ہے؟ اس کا ذریعہ کون ہے اور اسے ایسی معلومات فراہم کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟

دوسری جانب سینئر اینکر منیب فاروق نے صحافی رؤف کلاسرا کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے باہمی تعلقات کے حوالے سے کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ان کی گفتگو کے بعد دونوں شخصیات کے تعلقات اور اس حوالے سے فیلڈ مارشل کے نقطہ نظر پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

منیب فاروق کا محسن نقوی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعلقات پر کھل کر اظہارِ خیال، کہا دونوں کا تعلق بہت پرانا ہے

سینئر اینکر پرسن منیب فاروق نے صحافی رؤف کلاسرا کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم باتیں کی ہیں۔

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انتہائی قریبی تعلق ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ ان کا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ بھی بہت پرانا تعلق ہے اور یہ بات بھی بالکل درست ہے۔

تاہم منیب فاروق نے ایک اہم نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاننے والے یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی شخص کا تعلق کسی دوسرے کے نقصان یا ایکسپنس پر نہیں ہوتا۔

منیب فاروق کی اس گفتگو میں ایک طرف محسن نقوی کے اسٹیبلشمنٹ اور فیلڈ مارشل سے قریبی اور پرانے تعلقات کی تصدیق کی گئی، تو دوسری طرف یہ وضاحت بھی کی گئی کہ فیلڈ مارشل کے تعلقات کو کسی دوسرے شخص یا فریق کے خلاف تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں