پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پشاور: ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام 10 افراد کو طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ہائی ایس وین کا پچھلا ٹائر اچانک پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ موٹروے پولیس نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں