پنجاب میں خواتین اور بچیوں کے خلاف جنسی جرائم میں تشویشناک اضافہ، رواں سال ریپ اور گینگ ریپ کے 4 ہزار 955 واقعات رپورٹ
پنجاب میں ریپ اور گینگ ریپ کے واقعات میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں اب تک ریپ اور گینگ ریپ کے مجموعی طور پر 4 ہزار 955 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ریپ اور گینگ ریپ کے 470 مقدمات رپورٹ ہوئے تھے، تاہم رواں سال اسی عرصے میں یہ تعداد بڑھ کر 630 ہو گئی۔
اس طرح لاہور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 160 اضافی واقعات رپورٹ ہوئے، جو خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا باعث ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اعدادوشمار رپورٹ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہیں، اصل تعداد اس سے مختلف ہو سکتی ہے۔