وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔
اسی سلسلے میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بیجنگ میں 13 ممالک کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تعلیم، فنی تربیت، ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے چین کے معروف اداروں، بشمول ہواوے اور علی بابا، کے ساتھ تعاون، چین میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سیکرٹریٹ کے قیام اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق جدید تربیتی پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی۔
کانفرنس میں تکنیکی تعلیم، ٹرینرز کی تربیت، گرین انرجی، الیکٹرک وہیکلز اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#PMYP #YouthEmpowerment