فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں