خیبرپختونخوا میں نئے چیف سیکریٹری تعینات، ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
پشاور: وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں اور اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی بطور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ تاحکمِ ثانی اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔