سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے چینی سفیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاک چین باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور اقتصادی و تزویراتی تعاون مزید مستحکم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے چینی سفیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاک چین باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور اقتصادی و تزویراتی تعاون مزید مستحکم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ نے چینی سفارتخانے کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور اقتصادی و تزویراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران حمزہ شہباز شریف نے چین کے 77 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ون چائنا پالیسی کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ چین کی دیرینہ دوستی اور مسلسل تعاون کو سراہا۔ دونوں جانب سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ بالخصوص چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (سی پی ایف ٹی اے) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مزید تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حمزہ شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں جانب نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔چینی سفارتخانے کے منسٹر قونصلر شو ہانگ تیان اور وزیراعظم کے قانونی مشیر علی رضا شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں