وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پانچویں روز بھی جاری، قافلہ پشاور کی جانب رواں پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پانچویں روز بھی جاری ہے، مارچ کا قافلہ پشاور کی جانب رواں دواں ہے اور آج چارسدہ پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ میں مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جن میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق مختلف علاقوں سے عوام مارچ کا حصہ بن رہے ہیں۔ مارچ کے دوران شرکاء کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی مارچ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ ہیں اور متعدد رہنما کنٹینر پر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پانچویں روز بھی جاری، قافلہ پشاور کی جانب رواں

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پانچویں روز بھی جاری ہے، مارچ کا قافلہ پشاور کی جانب رواں دواں ہے اور آج چارسدہ پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ میں مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جن میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق مختلف علاقوں سے عوام مارچ کا حصہ بن رہے ہیں۔

مارچ کے دوران شرکاء کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی مارچ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ ہیں اور متعدد رہنما کنٹینر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں