پشاور کے حسن خیل میں کوئلے کی کان گرگئی، 3 افراد جاں بحق

پشاور کے حسن خیل میں کوئلے کی کان گرگئی، 3 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل بورہ پستہ ونی میں کوئلے کی کان گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

آپریشن میں 4 ایمبولینسز، 2 ڈیزاسٹر وہیکلز اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دشوار گزار مقام پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کے جسدِ خاکی ملبے سے نکال لیے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں