پشاور کے حسن خیل میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، پاک فوج نے ملبے تلے دبے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا
پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں پستوانہ ٹاپ کے قریب کوئلے کی کان میں اچانک مٹی اور ملبہ گرنے سے 4 افراد کان کے اندر پھنس گئے، پاک فوج کے جوانوں نے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ طویل امدادی کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر موجود ملبہ احتیاط سے ہٹایا گیا اور بھاری مشینری کی مدد سے راستہ بنایا گیا۔
پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کے ہمراہ مشکل حالات میں مسلسل امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 کی ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا تھا کہ حسن خیل کے بورہ پستہ ونی میں کان گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے، تاہم بعد ازاں پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں تین افراد کو بحفاظت نکالے جانے کی اطلاع سامنے آئی۔