راولپنڈی: نجی اسکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات، چوکیدار گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر واقع نجی اسکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچی نے مبینہ طور پر ملزم کو شناخت بھی کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ بچی اور اس کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔