پشاور سے کوئٹہ کے لیے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کا آغاز، چترال، ڈی آئی خان اور لاہور تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لیے ساؤتھ ایئر کی پروازوں کے آغاز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی اور فضائی سروس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ساؤتھ ایئر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پشاور سے کوئٹہ کے لیے فضائی سروس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئر جلد چترال، ڈی آئی خان اور لاہور کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرے گی، جس سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے فضائی روابط مزید بہتر ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس ملکی معیشت اور خیبرپختونخوا میں سفری رابطوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے۔ نئی فضائی سہولت سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ فضائی رابطوں میں اضافہ صوبے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے وہ ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور صوبے کی ترقی و عوام کی بہتری کے لیے جو ممکن ہوا ضرور کریں گے۔ انہوں نے ساؤتھ ایئر کی ٹیم کی جانب سے صوبے میں فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ساؤتھ ایئر کی جانب سے نئے فضائی روٹس کے آغاز سے صوبے کے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ کاروباری، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

پشاور سے کوئٹہ کے لیے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کا آغاز، چترال، ڈی آئی خان اور لاہور تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لیے ساؤتھ ایئر کی پروازوں کے آغاز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی اور فضائی سروس کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ساؤتھ ایئر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پشاور سے کوئٹہ کے لیے فضائی سروس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئر جلد چترال، ڈی آئی خان اور لاہور کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرے گی، جس سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے فضائی روابط مزید بہتر ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس ملکی معیشت اور خیبرپختونخوا میں سفری رابطوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے۔ نئی فضائی سہولت سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ فضائی رابطوں میں اضافہ صوبے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے وہ ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور صوبے کی ترقی و عوام کی بہتری کے لیے جو ممکن ہوا ضرور کریں گے۔ انہوں نے ساؤتھ ایئر کی ٹیم کی جانب سے صوبے میں فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ساؤتھ ایئر کی جانب سے نئے فضائی روٹس کے آغاز سے صوبے کے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ کاروباری، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لیے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ساؤتھ ائیر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا،انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چئیرمین فرزند وزیر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے بھی شرکت کی. گورنر نے اس موقع پر کیک بھی کاٹا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ساؤتھ ایئر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور سے کوئٹہ کے لیے فضائی سروس کا آغاز خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئر جلد چترال، ڈی آئی خان اور لاہور کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرے گی۔

گورنر نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس ملکی معیشت اور خیبرپختونخوا میں سفری رابطوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے، اس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ فضائی رابطوں میں اضافہ صوبے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ساؤتھ ایئر کی ٹیم صوبے میں فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے. گورنر نے اس موقع پر پشاور سے کوئٹہ کیلئے سروس شروع کرنے پر ساؤتھ ایئر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
#standwithkp #khyberpakhtunkhwa #governorkp #faisalKarimkundi #Pakistan

:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق ایئر چیف سی ای او اور نشاط فاطمہ، گروپ ایڈوائزر سہیل علی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پشاور کوئٹہ فلائٹس کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

گورنر نے کوئٹہ پشاور روٹ کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔

ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پرانے ایئرپورٹ سے فلائٹس کے آغاز نے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل مسافروں کی بڑی گنجائش موجود ہے، مذکورہ ایئرپورٹ کو کمرشل فلائٹس کے لیے آپریشنل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منصوبے کی حتمی منظوری بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پشاور چترال ایئرپورٹ سے بھی فلائٹس کا آغاز انتہائی ضروری ہے۔

وفد نے پشاور کوئٹہ فلائٹس کے آغاز اور صوبہ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے متعدد ایئرپورٹس سے فلائٹس کے آغاز کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

#standwithkp #khyberpakhtunkhwa #governorkp
#faisalkarimkundi #pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں