گلیات میں جنگلات کی حدود بندی تین ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم، پشاور ہائیکورٹ

گلیات میں جنگلات کی حدود بندی تین ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم، پشاور ہائیکورٹ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے گلیات میں جنگلات کی حدود کے تعین سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کو تین ہفتوں میں حدود بندی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ 90 دن کا وقت دیا گیا تھا، اب تک حدود کا تعین کیوں نہیں کیا گیا؟ کنزرویٹر جنگلات نے عدالت کو بتایا کہ سروے مکمل ہوچکا ہے، باؤنڈری لائن کے لیے مزید تین ہفتے درکار ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ گلیات کو محفوظ بنانے کے لیے صوبائی حکومت کا طریقہ کار کیا ہے اور تعمیرات کی اجازت کن علاقوں میں ہوگی۔ جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت جگہ کا تعین کرے کہ کہاں تعمیرات ہوسکتی ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ حدود بندی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تمام فریقین کو سنا جائے گا، جبکہ کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں