پنجاب پولیس نے عاشقِ رسول ﷺ کارکن کو شہید کیا، مجھے سکیورٹی نہیں چاہیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پنجاب پولیس نے عاشقِ رسول ﷺ کارکن کو شہید کیا، مجھے سکیورٹی نہیں چاہیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب پولیس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ میلاد النبی ﷺ کی تیاری میں مصروف کارکن اشتیاق احمد کی ہلاکت افسوسناک ہے، پنجاب پولیس میرے لیے روٹس نہ لگائے اور عوام کو تنگ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام ان کے بھائی بہن ہیں اور انہیں پنجاب میں کسی قسم کا خطرہ نہیں۔

وزیراعلیٰ نے بعد ازاں شہید کارکن اشتیاق احمد کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں