اسلام آباد مارچ روکا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پٹرولیم لیوی ختم کی جائے: حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد مارچ روکا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پٹرولیم لیوی ختم کی جائے: حافظ نعیم الرحمن

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کرے، غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ دھرنوں کے 30ویں روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کے پٹرول ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کے 40 مقامات پر احتجاج جاری ہے اور 20 ستمبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے سود میں کمی اور حکومتی اخراجات و مراعات کم کرنے، آئی پی پیز کے ناجائز معاہدے ختم کرنے اور آئل ریفائنریوں کے معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے، تاہم جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں