اٹک میں مبینہ پولیس مقابلہ، گاڑی و موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار
اٹک کے تھانہ صدر کی حدود میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں گاڑی اور موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ محمد یاسین زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔