ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشم مقصود کی ہلاکت میں نیا موڑ، لاہور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

    *ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشم مقصود کی ہلاکت میں نیا موڑ، لاہور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا.*

    لاہور پولیس نے واقعے کے 5 روز بعد ارشم مقصود کی ہلاکت کے معاملے میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا، تاہم قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا سابق شوہر اکرم بھی شامل ہے۔

    ارشم مقصود 4 ستمبر کو اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھی۔ قریبی فلیٹوں میں موجود افراد نے فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ ارشم مقصود بیوٹیشن کے طور پر کام کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں