ایئر سیال 12 طیاروں کے ساتھ پاکستان کی دوسری بڑی ایئرلائن بن گئی
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی نجی ایئرلائن ایئر سیال کے بیڑے میں ایک اور طیارہ شامل ہوگیا، جس کے بعد ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 12 ہوگئی۔
بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد کے لحاظ سے پی آئی اے 32 طیاروں کے ساتھ پہلے، ایئر سیال 12 طیاروں کے ساتھ دوسرے، ایئر بلو 11 طیاروں کے ساتھ تیسرے جبکہ فلائی جناح 9 طیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔