پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں