وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورۂ سندھ، 27 ستمبر کی تحریک کے لیے سیاسی رابطے تیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورۂ سندھ، 27 ستمبر کی تحریک کے لیے سیاسی رابطے تیز

رحیم یار خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی 27 ستمبر کی اسٹریٹ موومنٹ اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پانچ روزہ دورۂ سندھ پر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت بھی موجود ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور پنجاب و سندھ کی صوبائی قیادت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دورۂ سندھ کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سیاسی و مقامی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر کی لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی و عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 3 سے 7 ستمبر تک دورۂ سندھ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے سیاسی صف بندی تیز کرنے کا اہم مرحلہ ہے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کشمور چوک پہنچے، جہاں پی ٹی آئی کارکنان اور حامیوں کی جانب سے بڑا اجتماع کیا گیا۔

کشمور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے اجتماع کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمور کے عوام نے آج ثابت کردیا ہے کہ ان کے دلوں پر عمران خان راج کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر وہ دن ہوگا جب عمران خان کی خاطر پورے پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا 27 ستمبر کو آج جیسا ہی جوش و جذبہ برقرار رہے گا اور کیا وہ اپنے مقصد کے لیے اسی عزم کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں پر زور دیا کہ 27 ستمبر کو کسی خوف کے بغیر گھروں سے نکلیں اور آج کے جوش و جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے پورے پاکستان کو متحرک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں