گھوٹکی: پولیس لاک اپ میں قیدی کی مبینہ برہنہ ویڈیو، انسانیت سوز تذلیل پر سوالات

گھوٹکی: پولیس لاک اپ میں قیدی کی مبینہ برہنہ ویڈیو، انسانیت سوز تذلیل پر سوالات

گھوٹکی: تھانہ آندل سندرانی کے لاک اپ میں قید ایک شخص کی مبینہ برہنہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد گھوٹکی پولیس کے طرزِ عمل اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر سنگین سوالات اٹھ گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو جنگلات کی زمین سے مبینہ طور پر لکڑیاں کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک بااثر شخصیت کے کہنے پر قیدی کی مبینہ طور پر برہنہ حالت میں ویڈیو بنوائی گئی۔

وائرل ہونے والی فوٹیج میں سنائی دینے والی آواز مبینہ طور پر تھانہ آندل سندرانی کے ایس ایچ او کی بتائی جا رہی ہے۔

واقعے نے پولیس حراست میں زیرِ حراست افراد کے ساتھ سلوک، انسانی وقار اور اختیارات کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کیا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں