ایران کے ہمسایہ ممالک نے دشمن عناصر کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی، صدر پزشکیان

ایران کے ہمسایہ ممالک نے دشمن عناصر کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی، صدر پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران ایران کے ہمسایہ ممالک نے تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران مخالف عناصر اور ملک کے دشمنوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے یا ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ مشکل حالات میں پڑوسی ممالک کے اس طرزِ عمل نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں کو تقویت دی۔ ان کے بقول، بعض قوتوں کی جانب سے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے باوجود ہمسایہ ممالک نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے اس تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اچھے ہمسایہ تعلقات مشترکہ سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔ صدر پزشکیان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ علاقائی تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا اور بیرونی مداخلت کے بجائے مسائل کا حل مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے تلاش کیا جائے گا۔

صدر پزشکیان کے اس بیان کو خطے میں ایران کے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے اپنے خطاب میں کسی مخصوص ملک کا نام نہیں لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں