*کالعدم انتشاری ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش جاری*
انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبہ و طالبات کواپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اتر آئی ہے
کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے اسکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بطور حربہ استعمال کرنے کی ترغیب دے دی
ویڈیو میں انتشاری کمیٹی کے سرغنہ کی جانب سےمذموم عزائم کے حصول کیلئے طلبا کو استعمال کرنے پراکساتے دیکھا جا سکتا ہے
*انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ؛*
13جولائی کو احتجاجی مظاہرے میں ہم اپنے بچوں کو اسکولوں کی یونیفارم اور بیگز کےساتھ لے کر نکلیں گے
احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کے ہاتھوں میں کتابیں اور بینرز ہوں گے ، *سرغنہ انتشاری کمیٹی*
کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ پہلے بھی بچوں کو اسکولوں سے باہر رکھنے جیسے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیان دے چکے ہیں
*ماہرین کے مطابق؛*
تمام تراوچھے ہتھکنڈے کی ناکامی اورعوام کی جانب سے مسترد ہونےکے بعد انتشاری کمیٹی اب عورتوں اور بچوں کو بطور شیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے
بچوں کے مستقبل اور آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کے دشمن کبھی بھی عوام کے حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے ، *ماہرین*
کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کو تباہ کرنے کے درپہ ہے ، *ماہرین*