راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے انتخابات میں ابوبکر بن طلعت مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب م ذوالفقار بیگ سینئر نائب صدر منتخب ، عنبرین علی جنرل سیکرٹری، بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

رسجا انتخابات میں ابوبکر بن طلعت مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ذوالفقار بیگ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، زاہد اعوان اور اصغر علی مبارک نائب صدور، عنبرین علی جنرل سیکرٹری، ذیشان قیوم سینئر جوائنٹ سیکرٹری، اویس لطیف اور عقیل انجم جوائنٹ سیکرٹریز جبکہ ناصر عباس نقوی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی کے لیے نعیم اور خان، کیمرین فیضی سوزا، اویس سجاوی، عمران خان اور عمر ریاض بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے نو منتخب عہدیداروں کی نیشنل پریس کلب میں ملاقات

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے نو منتخب عہدیداروں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سینئر نائب صدر احتشام الحق، سیکرٹری فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سیکرٹری نوید اکبر چودھری اور طارق چودھری کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔

گروپ فوٹو میں رسجا کے نو منتخب صدر ابوبکر بن طلعت، سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ، نائب صدور اصغر علی مبارک اور زاہد اعوان، جنرل سیکرٹری عنبرین علی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ذیشان قیوم، جوائنٹ سیکرٹریز اویس لطیف اور عقیل انجم، جبکہ فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی قیادت نے رسجا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کھیلوں کی صحافت کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ ہے تصویر میں موجود اعلامیے کا متن:

صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی سمیت گورننگ باڈی کے تمام منتخب اراکین نے رسجا انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عبدالرزاق سیال نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے چیئرمین شری یار خان کی رہنمائی میں مکمل پینل، خواجہ اجمل، خان اسلام، بشیر عباسی اور عاصم جیلانی الیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل تھے۔ رسجا انتخابات میں ابوبکر بن طلعت مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ذوالفقار بیگ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، زاہد اعوان اور اصغر علی مبارک نائب صدور، عنبرین علی جنرل سیکرٹری، ذیشان قیوم سینئر جوائنٹ سیکرٹری، اویس لطیف اور عقیل انجم جوائنٹ سیکرٹریز جبکہ ناصر عباس نقوی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی کے لیے نعیم اور خان، کیمرین فیضی سوزا، اویس سجاوی، عمران خان اور عمر ریاض بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

اپنی قیادت نے رسجا کے نو منتخب صدر ابوبکر بن طلعت، جنرل سیکرٹری عنبرین علی، فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ کامیابی صحافی برادری کے اعتماد، آپ کی انتھک محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا روشن ثبوت ہے۔

امید ہے کہ آپ کی قیادت میں رسجا مزید مضبوط، فعال اور مؤثر ادارے کے طور پر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور صحافت کے اعلیٰ اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔

نیشنل پریس کلب کی قیادت اپنی مشاورت، اتحاد و شفافیت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ تمام صحافیوں کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل، اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ اور صحافیوں کے وقار کی سربلندی کے لیے آپ کی ہر ممکن کاوش میں بھرپور تعاون اور ثابت قدمی کا یقین دلاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں